ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: سب انسپکٹر عہدے کے لئے منتخب ہونے پر بی جے پی بیک ورڈ کلاس مورچہ نے کی ممتا نائک کی تہنیت

بھٹکل: سب انسپکٹر عہدے کے لئے منتخب ہونے پر بی جے پی بیک ورڈ کلاس مورچہ نے کی ممتا نائک کی تہنیت

Wed, 16 Sep 2020 12:08:52    S.O. News Service

بھٹکل،16؍ستمبر (ایس او نیوز) ابھی حال ہی میں ہوئے پولیس سب انسپکٹر کے سلیکشن میں کامیاب ہونے والی بھٹکل سوڈیگدے کی ممتا نائک کی ستائش  اور تہنیت بی جے پی بیک ورڈ کلاس مورچہ کی جانب سے کی گئی۔

بی جے پی تعلقہ بیک ورڈ کلاس مورچہ کے ذمہ داران نے ممتا نائک کے گھر پہنچ کر اس کی شال پوشی اور تہنیت کی۔ اس موقع پر بیک ورڈ کلا س مورچہ کے صدر روی نائک جالی نے کہا کہ ایک غریب خاندان میں پیدا ہوکر اس طرح ترقی کرنے میں ممتا کی اپنی صلاحیت او ر محنت کا بہت ہی اہم کردار ہے۔ممتا نائک کا سب انسپکٹر کے عہدے کے لئے منتخب ہونا  بھٹکل کے لئےقابل رشک بات ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ دنوں میں وہ اپنی محنت اور خدمت سے بڑا نام کمائیں گی۔

اس موقع پر مورچہ کے تعلقہ صدر لکشمی نارائن نائک، بی جے پی تعلقہ جنر ل سیکریٹری موہن نائک اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


Share: